یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل وادی کشمیر میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی الرٹ جاری
یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل وادی کشمیر میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سری نگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سری نگر شہر کے لال چوک علاقے میں جموں اور کشمیر پولیس کے اہلکار، بلیک کمانڈوز یونیفارم پہنے گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ مسافروں کی تلاشی بھی لی جارہی تھی، خاص طور پر جو دو پہیہ گاڑیاں چلا رہے تھے ۔اس دوران پولیس نے آج تین انتہائی مطلوب ملیٹنٹوں کی تصویریں جاری کی ہیں ۔ ان تصویروں کے پوسٹر سرینگر میں کئی مقامات پر چسپاں کیے گئے تھے۔ فہرست میں باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی کولگام،عارف احمد ہزار ساکن واگھم پلوامہ اور فردوس کالونی عیدگاہ کے مومن گلزار میر کا ذکر ہے۔