Kashmir News: کورونا کا اثر ، کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں آئی کمی
کشمیر میں سرما کے دوران دسمبر مہینے میں سیاحوں کی آمد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی تھی ، لیکن ملک میں کووڈ معاملات میں اضافے کے بعد ان میں کمی آگئی ہے ۔ ڈائریکٹر ٹورزم کا کہنا ہے کہ کمی کے باوجود کشمیر میں سیاحوں کی آمد جاری ہے اور فروری میں کووڈ معاملات میں کمی کے ساتھ ہی ایک بار پھر ڈل جھیل سیاحوں کا مرکز بن جائے گی ۔