Kashmir News: اننت ناگ انکاونٹر میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک
جموں وکشمیر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان اننت ناگ میں انکاونٹر کے درمیان لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے نثاراحمد ڈار نامی دہشت گرد کو ہلاک کئے جانے کو سیکورٹی فورسیز نے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ سیکورٹی فورسیز نے انکاونٹر کے مقام سے ہتھیار اور گولہ وبارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔