Kashmir News: کپواڑہ کے دوبن کاشیرہ کے پرائمری اسکول میں بنیادی سہولیت کا فقدان
کپواڑہ کے دور دراز علاقے ڈوبن کاشیرہ کے پرائمری اسکول میں صرف دو اساتذہ ت ہیں۔جبکہ پانچ کلاسوں کیلے صرف تین کمرے ہیں۔جس کی وجہ سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلے فکر مند ہیں۔اتنا ہی نہیں یہ اسکول جنگل کے بیچوں بیچوں واقع ہے اور دن بھر بچوں کو جنگلی جانوروں سے خطرہ لاحق رہتاہے۔کیونکہ اسکول میں باؤنڈری نہیں ہے۔عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ اسکول کی دیوار بندی کی جاے اور اسکول میں مزید اساتد تعینات کئے جائیں۔تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل تابناک ہوسکے