کشمیر نیوز: ہریانہ کے فریدآباد میں کشمیری پنڈتوں کی قدیم مذہبی روایات پر مبنی کتابوں کا اجراء
کشمیری پنڈتوں کی قدیم مذہبی روایات پر مبنی کتب کی اشاعت کے لئے ہریانہ کے فریدآباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، مہامہیشور سوامی شری رام ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے یہ پروگرام آن لائن منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں ایسی کتابیں پڑھنے کی ہر کشمیری پنڈت کو ترغیب دینے پر زور دیا گیا ۔