مہابودھی اسکول لیہہ نے منایا لداخ ڈے، طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافت پروگرام پیش کیا گیا
انیسویں کشوک بکولا رنپوچے کے یوم پیدائش کی یاد میں، مہابودھی اسکول لیہہ نے لداخ ڈے منایا ۔اس موقع پر طلباء اور عملہ روایتی لباس میں ملبوس تھے۔مہابودھی اسکول لیہہ کے بانی وین سنگاسینا نے لداخ ڈے منانے پر کہا ہم جدیدیت سے متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ثقافت اور روایت کی جڑیں ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ثقافت کو برقرار رکھنے اور اسے زندہ رکھنے کے لیے، اس دن کو منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد خاص کر طلبہ میں اپنے کلچر کے بارے میں معلومات دینا ہے ۔اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کیا اور کشوک بکولا رنپوچے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافت پروگرام اور لداخ کے روایتی کھانوں کی نمائش بھی کی گئی۔