اونتی پورہ کے ایک ٹیرر کیس میں ملی ٹنٹوں کے معاون کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ٹیرر کیس میں ملی ٹنٹوں کے ایک معاون کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرلیا گیا ہے، جموں کشمیر پولیس کے مطابق ابھی تک کی جانچ میں سامنے آئے حقائق کے بعد متعلقہ دفعات کی روشنی میں جیش کے ایک معاون کے مکان کو ضبط کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی تھی، جب کہ جیش کے دوملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔