جموں وکمشیر میں ایس ایم ایس خدمات بحال، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ بھی کررہاہے کام
نئےسال کی شروعات کے ساتھ ہی کشمیرکےسبھی سرکاری اسپتالوں میں انٹرنیٹ خدمات شروع کردی گئی ہیں۔سبھی طرح کی موبائل ایس ایم ایس خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ اسکی جانکاری سرکاری ترجمان روہت کنسل نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حالات کا جائیزہ لینے کے بعد جموں خطے میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔ روہت کنسل نے یہ بھی کہا کہ نظر بند سیاسی افراد کی رہائی کے بارے میں بھی سرکار مناسب وقت پر فیصلہ لے گی۔