سرینگر میں علمائے اکرام کے اجلاس میں بڑا فیصلہ اپریل کو منائی جائے گی شب قدر: مفتی ناصر الاسلام
جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی اور اگر عید کا چاند 20 اپریل کو نظر آیا تو اس صورت میں عید کے بعد قضا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو رکھا گیا ہے جبکہ بھارت میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ 24 مارچ کو رکھا گیا ہے۔