ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

سڑک حادثے میں کشمیری نوجوان کی Saudi Arab میں موت، لاش کو واپس لانے کی لواحقین نے لیفٹیننٹ گورنر سے کی اپیل

سعودی عرب میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کےگوئیگام کنزر سے تعلق رکھنے پچیس سالہ نوجوان محمد یونس کی آج صبح ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ۔ یونس کے موت کی خبر سنتے ہی گوئیگام کنزر میں صف ماتم بچھ گئی۔ یونس کے گاؤں میں ہر ایک کی آنکھ نم ہے۔ یونس محمد سعودی عرب کے شہر گیزان میں قائم الامان کمپنی میں گزشتہ پانچ سالوں سے کام کررہے تھے۔واضح رہے کہ یونس محمد کی شادی عید الفطر کے بعد ہونے والی تھی جس کی تیاریاں گھر والوں نے مکمل کی تھی۔ اور یونس کو عید کے بعد اپنے گھر واپس لوٹنا تھا لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ یونس محمد کے لواحقین اور علاقے لوگوں نے مرکزی وزیر خارجہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ ان کی لاش کو سعودی عرب سے کشمیر واپس لانے میں مدد کی جائے تاکہ ان کے گھر میں ہی ان کی تجہیز وتکفین ہوسکے۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Apr 30, 2022 03:20 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php