جموں کشمیر میں بھاری بارش، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے سڑک پر آمدورفت متاثر
جموں کشمیر میں بھاری بارش سے کئی جگہوں پر سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔قومی شاہراہ نمبر چوالیس پر سمرولی میں بھی بارش کے بعد مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے سڑک پر آمدورفت متاثر ہے۔ کو بند کردیا گیا ہے۔لگاتار جی سی بی کے مدد سے راستہ صاف کرنے کا عمل جاری ہے۔فی الحال روڈ پر پتھر گرنے سے سڑک کو آمد و رفت کے لئے پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے۔ وہیں گاندر بل میں بادل پھٹنے سے کافی نقصان پہنچا ہے۔کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔پانی کی وجہ سے کئی سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔بارش سے مالی نقصان تو کافی ہوا لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے