جموں وکشمیر: مختلف مقامات پر این آئی اے کی کارروائی، پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے اٹھایا یہ قدم
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بدھ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے کالعدم سیاسی وسماجی تنظیم جماعت اسلامی کے ارکان کی طرف سے مبینہ ٹرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ بتادیں کہ رواں برس کے ماہ اگست میں این آئی اے نے کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔