جموں و کشمیرمیں کورونا کی نئی قسم کو لیکر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں: ڈاکٹر سمیر متو
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر متو نے کہا کہ کشمیرمیں کورونا کی نئی قسم کو لر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے کشمیر آنے والے تمام بیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں جنوری کے پہلے ہفتے سے کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔