Jammu and Kashmir: بی جے پی پر دہشت گردوں کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام
جموں وکشمیر میں اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر دہشت گردوں کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ مشتبہ دہشت گرد طالب حسین کی کئی تصاویر بی جے پی کے کئی لیڈران کے ساتھ سامنے آئی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی سے وابستہ ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔