جموں وکشمیر: اننت ناگ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی افواج کے مابین تصادم میں ایک فوجی جوان شہید، پولیس اور فوج کا وسیع آپریشن جاری
جنوبی کشمیر کے وتناڑ کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین انکاونٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ جبکہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے علاقے میں ایک وسیع آپریشن شروع کیا ہے۔