جموں وکشمیر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گفتگو میں اردو زبان کا استعمال کرنا شروع کر دیا
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پریس کانفرنس کا آغاز بشیر بدر کے شعر: 'ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے۔۔۔جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا' جبکہ اختتام: 'بہت لمبا ہے سفر ابھی بہت دور جانا ہے۔۔۔۔ گر چلتے رہے تو پاس ہی منزل کا ٹھکانہ ہے' سے کیا۔