سیاحوں کی آسانی کیلئے ٹنگمرگ سے گلمرگ تک مختلف مقامات پر ایک ہی رنگ کے سائن بورڈ کئے جارہے ہیں نصب
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ونٹر ٹیورزم کے دوران سیاحوں کی بہتر سہولیات کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ سیاحوں کے مشکلات کودور کرنے کی غرض گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جگہ جگہ سائن بورڈ نصب کئے ہیں۔تاکہ سیاح دھوکہ دہی کے بغیر آسانی سے اپنی منزل پہنچ سکیں۔