ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

وزیر اعظم مودی نے کشمیری زعفران کی جم کر کی تعریف، کہی یہ بڑی بات، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں کشمیر کی زعفران وہاں کی خوشحال وراثت کی علامت ہے اور خود کفیل ہندوستان کے تحت اسے عالمی سطح تک لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ جموں کی زعفران کی جو خاصیت ہے اس کے سبب اسی برس مئی میں جیوگرافیکل انڈیکیشن ٹیگ یعنی جی آئی ٹیگ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ اس سے ہماری زعفران کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملے گی اور کشمیر کی زعفران کے بازار کو فروغ حاصل ہوگا۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Dec 27, 2020 02:49 PM IST

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں کشمیر کی زعفران وہاں کی خوشحال وراثت کی علامت ہے اور خود کفیل ہندوستان کے تحت اسے عالمی سطح تک لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ جموں کی زعفران کی جو خاصیت ہے اس کے سبب اسی برس مئی میں جیوگرافیکل انڈیکیشن ٹیگ یعنی جی آئی ٹیگ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ اس سے ہماری زعفران کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملے گی اور کشمیر کی زعفران کے بازار کو فروغ حاصل ہوگا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین