ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

کشمیر نیوز: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند چار روزہ کشمیر اور لداخ دورے پر سری نگر پہنچ گئے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر اتوار کو سری نگر پہنچ گئے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق، صدر جمہوریہ کا سری نگر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل دراس (لداخ) میں 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران 'بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے'۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jul 25, 2021 08:48 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر اتوار کو سری نگر پہنچ گئے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق، صدر جمہوریہ کا سری نگر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل دراس (لداخ) میں 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران 'بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے'۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین