جموں کشمیر کے پالنپور کے گجر بستی کے باشندے پچھلے پندرہ دنوں سے بجلی سے محروم
جموں وکشمیر کے پالنپور کے گجر بستی کے باشندے پچھلے 15 دنوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کا ٹرانسفارمر کافی دنوں سے خراب ہے، یہاں پر سڑکیں بھی نہیں ہے، ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے بنیادی سہولیات فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔