ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

کولگام میں جیش کا ایک دہشت گرد اور تین او جی ڈبلیو گرفتار  

پولیس نے کولگام سے ایک ملی ٹنٹ اورتین اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی نقل و حمل کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوج کی نو آر آر کی ایک ٹیم کے ساتھ بوگنڈ کولگام سڑک پر ناکہ لگا یا تھا۔چیکنگ کے دوران ، تلاشی پارٹی نے ایک گاڑی میں سفر کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا، ان میں سے ایک کی شناخت بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے زین احمد ڈار کے طورپر ہوئی ہے ، جو گذشتہ ماہ سے شوپیاں کے ایک دینی مدرسے سے لاپتہ تھا جبکہ تین دیگر افراد اعانت کار بتائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تینوں ساتھیوں کی شناخت زاہد نظیر ، عمر یوسف اور مظفر احمد کےطور ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Apr 14, 2021 09:15 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین