ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

راجوری میں جموں ۔ پونچھ شاہراہ پر آئی ای ڈی بم ناکارہ بنایا گیا

سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جموں – پونچھ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بدھ کی صبح ضلع راجوری کے منجا کوٹ میں مرزا موڑ کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی۔ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا اور اس کو ناکارہ بنایا اس طرح ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی ناکارہ کئے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کو بحال کیا گیا۔دیکھیں ویڈیو

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Feb 17, 2021 12:29 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین