jammu and kashmir: آرمی اہلکاروں کے ذریعے عام شہری کو پیٹنے کا ویڈیو وائرل
جموں کشمیر میں ایک طرف نوجوانوں کو عام دھارا سے جوڑنے کی کوشش ہورہی ہے وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں سکیورٹی اہلکار چند شہریوں کو مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔۔یہ واقعہ گزشتہ روز بائی پاس ہائی وے کا بتایا جا رہا ہے ۔ اس ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کو گاڑی کے مالک اور ایک اور شخص کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں اس ویڈیو میں دیکھے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔