ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

ہند و پاک کے فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کا لیا جائزہ

ہند و پاک کے ڈائریکٹر جنرلس آف ملٹری آپریشنس نے دونوں ممالک کے بیچ ہاٹ لائن میکا نزم کے اُمور پر مذاکرات کیے ہیں ۔۔دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں نےلائن آف کنٹرول پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ آزادانہ اور خوشگوار ماحول میں دونوں ممالک کے فوجی حکام کی بات چیت ہوئی ۔۔سرحدوں پر دونوں فریق ممالک کے لیے مفید اور پائیدار امن بحال رکھنے کے حوالے سے یہ گفتگو ہوئی ہے ۔۔گڑ بر کی وجہ بننے والے معاملات کا ازالہ کرنے پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کی ہے ۔۔ہندوپاک نے اس سلسلے میں مشترکہ بیان جاری کیاہے۔۔اور لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے پر عمل در آمد سے اتفاق کیا گیا ہے۔۔اس ضمن میں تمام معاہدوں کی سَختی سے پابندی کرنے پر دونوں ممالک نے رضامندی ظاہر کی ۔۔ہند وپاک کے ڈی جی ایم اوز کی بائیس فروری کو ہوئی میٹنگ میں سیز فائر معاہدے کی پابندی سے اتفاق کیا گیا تھا۔۔کسی بھی کی غیر متوقع صورتحال پیدا ہونے یا غلط فہمی پر فلیگ میٹنگ کرنے اور پہلے سے موجود ہاٹ لائن رابطے کے استعمال کا اعاددہ کیا گیا ہے ۔۔۔این سی ، پی ڈی پی، کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے ۔۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Feb 25, 2021 08:59 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین