ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

وادی کشمیر کے Eye Specialist ڈاکٹر محمد یونس رفیوی کا انتقال، سی ڈی اسپتال سرینگر میں لی آخری سانس

وادی کشمیر کے ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد یونس رفیقی کا انتقال ہوچکا ہے ۔۔مختصر علالت کے بعد سی ڈی اسپتال سرینگر میں اُنہوں نے آخری سانس لی۔۔مرحوم سوپور کے مقام شہید میر زینہ گیر میں سن اُنیس سو ترتالیس میں پیدا ہوئے تھے ۔۔محمو یونس نے اُنیس سو چھیاسٹھ میں جی ایم سی سرینگر سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد اُنیس سو اکہیتر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن مکمل کی تھی۔۔محمد یونس سوپور میں اپنا ذاتی کلینک کھولنے سے پہلے اُنیس سو چورہیتر تک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں برسرکار رہ چکے تھے ۔۔وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سال اُنیس سو تریاسی میں وادی میں ایک نجی نرسنگ ہوم قائم کرلیا تھا۔۔مرحوم ڈاکٹر محمد یونس رفیقی کو آج شام ان کی جائے پیدائش مقام شہید میر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Oct 30, 2021 11:04 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین