آر ایس پورہ میں لوگوں کوٹرانسفارمر سےخطرہ، لوگوں کاحصار بندی کا مطالبہ
سرحد کے بیچ و بیچ ٹرانسفارمر عوام کیلئے جان لیوا بن گیا ہے ، آر ایس پورہ میں نصب ٹرانسفارمر کی کوئی حصار بندی نہیں کی گئی ہے۔ تاریں نیچے کھلی پڑی ہیں۔ بارش کے موسم میں ان علاقوں میں کرنٹ لگنے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ کئی بار ان کے مویشی بھی اس کی زد میں آکر مر چکے ہیں لیکن محکمہ بجلی کا اس بابت کوئی دھیان نہیں ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔