گھگوال سیکٹر میں ایک مکان سے تین مائنس برآمد ہوئے، فورا پولیس کو دی اطلاع: جانیں پھر کیا ہوا
سانبہ کے گھگوال سیکٹر میں بیتی شام ایک مکان سے تین مائنس برآمد ہوئے۔جسے آج سکیورٹی فورسز نے ناکارہ کردیا۔دراصل،ڈیرہ گھگوال کے رہنے والے درشن لال اپنے گھر میں سیپٹک ٹینک کے لئے گڑھا کُھدوارہے تھے اسی دوران وہاں سے زنگ لگے ہوئے تین مائنس برآمد ہوئے۔ درشن لال نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور آج سکیورٹی فورسز نے ایک کھلے مقام پر مائنس کو دھماکے سے اڑا دیا۔