پونچھ میں جی 20 اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی، شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ
جی ٹوئنٹی اجلاس کے لیے پورے جموں و کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ہند۔پاک لائن آف کنٹرول سے متصل ضلع پونچھ میں بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر کے باہر تعینات کیا گیا ہے، وہ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی ہر نقل و حرکت کو چیک کر رہے ہیں اورپھر انہیں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔