اننت ناگ انکاؤنٹر میں 2 ملیٹنٹ ہلاک، پولیس نے علاقے کا کیامحاصرہ، سرچ آپریشن جاری
اننت ناگ کے شال گام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔ جبکہ صبح کے اوقات میں شروع کیا گیا آپریشن اب بھی جاری ہے۔ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جموں کشمیر پولیس، فوج کی تین راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے شالگام علاقے کے جنگلاتی رقبے کا محاصرہ کیا جسکے بعد وہاں پر پناہ لئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں اطراف سے گولیاں چلی اور اس دوران دو ملی ٹینٹوں کا مار گرایا گیا۔ جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے مدنظر چاپر اور ڈرون خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔