ہندو پاک ڈی جی ایم او بات چیت میں پیش رفت کا امریکہ واقوامِ متحدہ نے کیا خیرمقدم
ہندو پاک ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت میں ہوئی پیش رفت کا امریکہ اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر نے خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے ٹوئٹ کرکے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری پر اتفاق ہونے پر رضا مندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مزید مذاکرات کے لئے راہیں کھل جائیں گی۔