ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

کشمیر میں Physiotherapist Association کی پہل، کھلاڑیوں کی فٹنس کا رکھا جائے گا خاص خیال

ورلڈ فزیو تھراپی ڈے کی مناسب سے ماگام میں ایک مفت جانکاری پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کی صدارت ماہر آرتھو ڈاکٹر شوکت شاہدنے کی ۔اس موقع پر کئی ماہرڈاکٹروں نے بھی شرکتِ کرکے لوگوں کو فزیو تھراپی کے بارے میں جانکاری دی۔کافی تعداد میں لوگوں اور مریضوں نے اس جانکاری پروگرام میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت شاہد نے کہا ہے کہ فزیو تھراپی میڈیکل شعبہ میں ہر اسپتال کی ضروت بن چکی ہے ۔فزیو تھراپی،فالج،لقوہ کے مریضوں کی صحت یابی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے جبکہ کندھوں، ٹخنوں،کمر،گردن،آپریشن کے بعد جوڑوں کا جام ہوجانا،پٹھوں کا تناؤ کم کرنے کیلئے بھی فزیو تھراپی کا بہت بڑا کردار ہے۔ماہرین نے بتایا کہ مختلف ورزشوں کے ذریعے مریض کی زندگی کی رونقیں واپس آجاتی ہیں ورنہ مریض کو زندگی بھر محتاجی کی زندگی گزرانی پڑتی ہے۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Sep 09, 2021 10:02 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین