سی پی آئی کارکنوں کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاج
احتجاجی سی پی آئی کارکنوں نے حمایت نگر سی آئی ٹی یو دفتر سے مخدوم بھون تک آٹو کو رسی سے باندھ کر اپنا احتجاج درج کروایا ۔ اس موقع پر سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی کے علاوہ عزیز پاشاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ چاڑا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آئے دن پیٹرول۔ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں لگا تار اضافہ ہورہا ہے ۔ جب سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے۔ تب سے عام آدمی پر اضافی مالی بوجھ عائد ہورہا ہے۔