دبئی میں ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازوں پرروک، سامنے آئی یہ بڑی وجہ: ویڈیو
دبئی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پندرہ دنوں کے لیے معطل کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے الزام میں یہ کاروائی کی گئی ہے۔ اٹھارہ ستمبر سے دو اکتوبر تک ایئرانڈیا کی پروازیں معطل رہیں گی۔ذرائع کے مطابق چار ستمبر کو جے پور۔ دبئی کی فلائٹ پر ایک کورونا پوزیٹو مریض سوار تھا جس کا دبئی شہری ہوابازی اتھارٹی نے سخت نوٹس لیا ہے۔