ہوم » ویڈیو » معیشت

Jewar Airport: جیورایئرپورٹ کا سنگ بنیاد کھیں گے پی ایم مودی، جانیں کیسا ہوگا ایئرپورٹ، کیا ملیں گی سہولیات

وزیراعظم نریندر مودی نوئیڈا میں آج جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس تقریب میں اترپردیش کے وزراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ یہ ایئرپورٹ بانسٹھ سو ہیکٹئر اراضی پر ہوگا۔ایئرپورٹ کی تعمیر پر تیس ہزار کروڑ کی لاگت آئے گی۔ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام مرحلے وارمکمل ہوگا۔ پہلے دو رن وے اور ایک ٹرمینل کی تعمیر ہوگی۔اس کے بعد تین رن وے بنائے جائیں گے۔ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کا ہدف چھبیس ستمبر دو ہزارچوبیس مقرر کیا گیا ہے۔۔ اِس ہوائی اڈے کے سبب اترپردیش کے راستے دنیا کیلئے کھل جائیں گے اور اِس سے ریاست کو لوجسٹک کے عالمی نقشے میں مقام حاصل ہوجائے گا۔۔اس ایئرپورٹ کی تعمیر سے مغربی یوپی کی تصویر بدلنے اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

معیشت| News18 Urdu | Nov 25, 2021 01:24 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین