یس بینک مالی بحران کامعاملہ:راناکپورکی آج عدالتی تحویل ہورہی ہےختم،آج دوبارہ ہوگی پیشی
یس بینک کے سابق سی ای اوراناکپورکی آج ای ڈی کی عدالتی تحویل ختم ہورہی ہے۔آپ کوبتادیں کہ ای ڈی نے انسداد رشوت ستانی قانون کے تحت کاروائی کرتے ہوئےسات مارچ کو ایف آئی آر درج کی تھی ۔ای ڈی نے راناکپور کو تقریباً انتیس گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کرکے اتوار کو عدالت میں پیش کیا تھا ۔دوسری طرف سی بی آئی نے بھی رانا کپور کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ ایف ایل، ڈی او آئی ٹی اربن وینچرز کے خلاف مجرمانہ سازش رچنے دھوکہ دھڑی اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔