دس ستمبر کو ملے گا JioPhone Next، گوگل اور جیو کی ٹیم نے مل کر کیا ڈیولپ
: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (Reliance Industries Limited) کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے جمعرات کو کمپنی کے سالانہ عام اجلاس (Annual General Meeting)میں جیو فون نیکسٹ (JioPhone Next) کا اعلان کیا۔ 4 جی کا یہ بجٹ اسمارٹ فون رواں سال کے10 ستمبر کو گوگل (Google) کے ساتھ شراکت میں لانچ کیاجائیگا۔