Budget 2022: عام بجٹ میں Infra، Health اور Hospitality سیکٹرس میں نئے اعلانات کی امید
. وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کرنے سے پہلے صدر رام ناتھ کووند سے باضابطہ ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی ہیں۔ وزیر خزانہ کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، ریلوے، مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی بجٹ پیش کرنے سے قبل کابینہ کی میٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ وزیر خزانہ کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کے بعد لوک سبھا میں بجٹ پیش کریں گی۔