تلنگانہ : کورونا وائرس سے 472 نئے معاملے درج، ایک ہی دن میں 2مریضوں کی موت
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے چار سو بہتر نئے معاملے سامنے آئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ریاست بھر میں سینتیس ہزار تین سو سینتالیس افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے چار سو بہتر افراد کورونا سے متاثر پائے گئے، تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد دا لاکھ چوراسی ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کل ایک ہی دن میں دو مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔