Delhi News: بھرم شکتی اسپتال میں آتشزدگی، ایک مریض ہلاک، تمام مریضوں کو ریسکیو کیا گیا
دارالحکومت دہلی کے بھرم شکتی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔ حالانکہ اس دوران ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔