Punjab News: زبردست جیت حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی آج امرتسر میں نکالے گی ’وجے جلوس‘
پنجاب اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی آج امرتسر میں ’وجے جلوس‘ نکالے گی۔ واضح رہے کہ 117 نشستوں والے پنجاب اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کو 92 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور بھگونت مان جلد ہی وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔