ابوعاصم اعظمی نے Karnataka High Court کے فیصلے کی مخالفت کی، بولے اسلام میں پردے کا ہے حکم، پھر کیسے۔۔۔
karnataka hijab controversy: حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے مخالفت کی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ قرآن میں حجاب اور پردے کا حکم ہے اور اس کے باوجود ہائی کا کہنا ہیکہ اسلام میں پردہ لازم نہیں ہے۔ مسلمانوں کو اپنے دستوری حقوق سے روکنے والی بات ہے۔