شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا معاملہ:ابو عاصم اعظمی نے کہا ،ناموں کی تبدیلی کو لیکر ہماری مخالفت جاری رہے گی
مہاراشٹر میں ان دنوں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کو لیکر سیاست عروج پر ہے اس سلسلے میں کانگریس نے اپنی مخالفت درج کرادی ہے اور اب اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا ہے کہ ناموں کی تبدیلی کو لیکر ہماری مخالفت جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ووٹوں کی سیاست ہے اور کہا اس سے اچھا ہے کہ ہم کوئی نیا شہر بسائیں۔