Karnataka News: ٹیپو سلطان کی تعمیرکردہ تاریخی مسجد اعلیٰ سے متعلق تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش
مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان کے ذریعہ تعمیر کردہ تارہخی مسجد سے متعلق تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سنگھ پریوار کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کی جگہ پر مندر تھی، جبکہ تحریک خداداد کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ مسجد کی جگہ پر کھیل کا میدان اور گھوڑوں کا استبل تھا۔