زبردستی وصولی معاملے میں سابق ایم پی عتیق احمد کے بیٹے علی احمد کو نہیں ملی ضمانت
اترپردیش کے الہ آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے علی احمد کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ علی احمد نے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کے لئے درخواست دی تھی، لیکن انہیں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا۔