مہاراشٹر: انل دیشمکھ پر عائد الزامات کی ریٹائرڈ جج کریں گے جانچ: دیکھیں ویڈیو
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے آج کہا ہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعہ ان پر عائد بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعہ کی جائے گی۔ جمعرات کو انل دیشمکھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر اپنے اوپر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔