ملک میں کورونا سے تشویش میں اضافہ، غازی آباد میں محکمہ صحت نے اٹھایا بڑا قدم
ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سے مختلف ریاستوں میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ اترپردیش کے غازی آباد میں بھی کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جوائنٹ ڈائریکٹر انجو نے غازی آباد ضلع اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت پوری طرح سے چاق وچوبند ہے۔