Telangana News: اسدالدین اویسی نے جہانگیر پوری تشدد کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دہلی کے جہانگیر پوری تشدد کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد چار بڑے تشدد ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ دہلی پولیس کی جانب سے جلوس کی اجازت نہیں دینے پر کیسے جلوس نکالا گیا۔ ساتھ ہی جلوس میں ہتھیاروں کو لہرانے، اشتعال انگیز نعرے لگانے اور مسجد پر جھنڈا لگانے پر کیوں خاموش تماشائی بنی رہی۔