UP News: جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان آج رکن اسمبلی کے طور پر نہیں لے سکے حلف
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان آج رکن اسمبلی کے طور پر حلف نہیں لے سکے ہیں۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ رامپور سے رکن پارلیمنٹ تھے، لیکن اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔