اسدالدین اویسی مسلم ووٹ بینک کے دلال ہیں: بی جےپی رکن پارلیمنٹ کا متنازعہ بیان
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمان ڈی اروند نے ایم آئی ایم صدر اسد اویسی سے متعلق متنازعہ ریماکس کئے تھے ۔ ڈی اروند کے بیان پر خود بی جے پی اقلیتی مورچہ کے لیڈروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بی جے پی ایم پی نے اپنی صفائی دیتے ہوے کہا کہ انھوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے ۔ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں ۔