جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا Buddha Purnima ، عقیدت مند گھروں اور مندروں میں کرتے ہیں چراغاں
آج بدھ پورنیما ہے جسے ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی بھی کہتے ہیں۔ بدھ مت میں اول درجہ کے حامل تہواروں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن بدھ عقیدت مند سفید لباس میں ملبوس ہو کر نکلتے ہیں مندروں، گھروں اور شاہراہوں پر چراغاں کرتے ہیں۔